ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نومبرمیں تھوک افراط زرکی شرح میں اضافہ

نومبرمیں تھوک افراط زرکی شرح میں اضافہ

Tue, 15 Dec 2020 10:29:49  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،15؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بازار میں آمد سخت رہنے اور مانگ بڑھنے سے نومبر 2020میں تھوک افراط زر کی شرح1.55فیصد درج کی گئی ہے جبکہ اس سے پچھلے سال کے اسی مہینے میں 0.58فیصد تھی -

پیر کو یہاں مرکزی وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر2020میں تھوک افراط زر کی شرح 1.48فیصد تھی- رواں مالی سال میں کورونا وبا سے خوردہ مارکیٹ میں مانگ کم رہی اوراپریل سے نومبر2020کے دوران تھوک افراط زر کی شرح 0.28فیصد پر منفی رہی- تاہم، پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں یہ شرح1.40فیصد تھی-اعداد و شمار کے مطابق نومبر2020میں اشیائے خورونوش کی تھوک افراط زر کی شرح بڑھ کر4.27فیصد ہوگئی ہے - اکتوبر2020میں یہ 5.78فیصد تھی- رواں ماہ کے دوران اشیائے ضروریہ کی تھوک شرح2.72فیصد اور تیار شدہ مصنوعات کی شرح 2.97فیصد تھی- اس مہینے ایندھن اور بجلی کی شرح منفی 9.87فیصد رہی ہے۔


Share: